ھفتہ, 23 نومبر 2024


جامعہ اردوکے تحت ہونے والے پرچے ملتوی

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کے آج 31اکتوبر 2017 کو ہونے والے سالانہ امتحانات موخر کردیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق آج 31اکتوبر 2017 کو ہونے والے بی اے،بی کام، بی ایڈاور ایم ایڈ کے سالانہ امتحان (برائے الحاق ادارے) ناگزیر وجوہات کی بناپر موخر کردیے گئے ہیں تاہم امتحان کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت ’’امریکا کی پاکستان و افغاستان کے حوالے سے نئی پالیسی ‘‘ کے موضوع پربدھ یکم نومبر2017کو صبح ساڑھے 11 بجے عبدالحق کیمپس میں سمینار کا اہتمام کیاجارہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment