ایمز ٹی وی(جدہ /تعلیم)پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے مابین ”اسپیلنگ بی“ کے مقابلے منعقد ہوئے۔ اس موقع پر پرنسپل عدنان ناصر نے ”اسپیلنگ بی“ میںطلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کے اس دور میں جہاں تحریری مکالمات کا رجحان عام ہے۔ ایسے میں”اسپیلنگ بی“جیسی سرگرمیوں کی اہمیت اور زیادہ ہوجاتی ہے۔
اس میں شک نہیں کہ گفتگو کے دوران لفظوں کا انتخاب اور درست تلفظ کے ساتھ ان کااستعمال انسانی شخصیت کو متاثر کن بناتا ہے۔ ایسے لوگ، دوسروں تک اپنی بات پہنچانے ، انہیں قائل کرنے اور ہمنوا بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور یہ کامیابی ان میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہے۔ اسپیلنگ بی جیسی سرگرمی سے بچوں میںنئے نئے الفاظ سیکھنے کا شوق پروان چڑھتا ہے۔ اس کے ذریعے بچوں کو زبان دانی میں مہارت حاصل ہوتی ہے ، تلفظ بہتر ہوتا ہے۔انھوں نے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ وہ ایسے مقابلوں میں ذوق و شوق سے حصہ لیں۔
قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔بعد ازاں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ مقابلوں کے اختتام پر اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات کو ٹرافی اور اسناد دی گئیں نتائج کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے مقابلے میں اول ،دوم اور سوم بالترتیب اس طرح رہے جماعت اول سے احمد وسیم، یاسراحمد اورفاطمہ مسعود، جماعت دوم سے رودا خالد، عبداللہ خان اور احمد اختر، جماعت سوم سے ھدیٰ وقاص، ابراھیم احمد اوررباب طاہر، جماعت چہارم سے محمد ارسلان ، شہر بانو اور فاطمہ ابراھیم، جماعت پنجم سے محمد خالد اقبال، منال فاطمہ اورمریم فرخ ،جماعت ششم سے ریان ثاقب ، عبداللہ وسیم اور عبدالعلیم، جماعت ہفتم سے محمد رافع، مومنہ عدنان اور محمد حنین جبکہ جماعت ہشتم سے سید قیصر خرم، ماریہ زاہد اور دعا طاہر رہے۔پروگرام کے آخر میں”اسپیلنگ بی“ کی اہمیت کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔