ھفتہ, 23 نومبر 2024


ملک بھرکےقیدیوں کے لئے مفت تعلیمی پالیسی

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر کی جیلوں میں مقید افراد کیلئے مفت تعلیمی پالیسی تشکیل دی ہے تاکہ سزا مکمل ہونے کے بعد وہ پرامن اور عزت کی زندگی گزارسکیں اور معاشرے کے لئے مفید شہری بن سکیں۔
سمسٹر بہار 2018ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہورہے ہیں۔ یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو بی اے سطح تک مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے داخلہ فارم اور پراسپکٹس تمام جیلوں کو ارسال کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ یہ فارم تمام قیدیوں میں مفت تقسیم کئے جائیںگے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی قیدیوں کی تعلیم میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، اس وقت پاکستان کی مختلف جیلوں میں 1000سے زائد قیدی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ہم زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا چاہتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment