ھفتہ, 23 نومبر 2024


انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف جامعہ کراچی کے ملازمین سراپا احتجاج

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی میں انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف غیرتدریسی ملازمین کا احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے دفتری امور بری طرح متاثر ہیں، اب تک بی کام کے دو پرچے ملتوی ہوچکے ہیں لیکن ہفتہ کو انتظامیہ بی کام کا پرچہ کرانے میں کامیاب ہوگئی تاہم ملازمین کا کہنا ہے کہ شعبہ امتحانات میں سیکورٹی اہلکار داخل ہوئے اور زبردستی انھیں کام پر مجبور کیا گیا ۔
ابتداء میں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے دفتر ناظم امتحانات میں غیر متعلقہ افراد کی دخل اندازی کی بھرپور مذمت کی اور آج پیر کے تمام امتحانات میں عدم شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
ساتھ ہی انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے غیر تدریسی عملے کے مطالبات کو فی الفور منظور کر کے جامعہ کے اساتذہ کرام، افسران اور غیر تدریسی عملے کو اس تشویشناک صورت حال کو قابو کرکے جامعہ کے تقدس کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا لیکن اگلے روز انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے اپنے موقف میں تبدیلی کی اور اتوار کو انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کےصدر ڈاکٹر جمیل کاظمی نے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور پیر کو ہونے والے ڈگری امتحانات میں عدم شرکت کا فیصلہ واپس لے لیا۔
اس موقع پرانجمن اساتذہ کی جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق وائس چانسلر نے انجمن اساتذہ کے مطالبات کو ہمدردی سے سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ادھر جامعہ کراچی کے غیر تدریسی عملے کی ایسوسی ایشن نےنے پیر کو بجے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ ادھر جامعہ کراچی کے ترجمان محمد فاروق نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو بی کام کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment