ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اسٹاف ایسوسی ایشن کے صد ر ڈاکٹر کلیم اللہ نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بطور کنٹرولنگ اتھارٹی ہائر ایجو کیشن کمیشن نئے چیئرمین ایچ ای سی کا انتخاب شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کریں جبکہ ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ اس اہم عہدے کے لئے متنازعہ شخصیات سے اجتناب برتا جائے۔
انہوں نے پنجاب اور اسلام آباد کی جامعات کی فیڈریشنز کے وفود سے گفتگو کرتے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات ایڈہاک ازم کا شکا رہیں ۔
۔