اتوار, 24 نومبر 2024


این ٹی ایس میں نمایاں کامیاب طلبہ کو داخلہ نہ ملا/داخلہ کمیٹی کا اجلاس طلب

 

یمز ٹی وی(کراچی/ تعلیم) این ٹی ایس میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو داخلہ نہ ملنے کے معاملے میں شدت آنے کے باعث جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس بدھ 10جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں داخلہ پالیسی اور نمایاں نمبروں سے این ٹی ایس میں نمبر لانے والے طلبہ کو داخلہ دینے کا معاملہ زیرغور آئے گا اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ جب پراسپکٹس اور اشتہار میں ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس50فیصد تھے تو اسے40فیصد کر کے میرٹ کو کیوں متاثر کیا گیا اگر جس شعبے میں داخلے کم ہوئے تھے تو وہاں داخلے40فیصد نمبر لانے والے امیدواروں کو دیئے جا سکتے تھے، تمام شعبوں میں اس کا اطلاق کیوں کیا گیا۔
 
ذرائع کے مطابق طلبہ کے مظاہروں، میڈیا میں خبریں آنے اور طلبہ کے عدالت جانے کے باعث جامعہ کراچی کی انتظامیہ طلبہ کو رعایت دینے کے لئے ایک اور میرٹ لسٹ جاری کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے جس میں ٹیسٹ میں50فیصد نمبر لانے والے طلبہ کو داخلے دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے شعبوں میں نشستوں میں اضافے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویڑول اسٹڈیز کے طلبہ کی بڑی تعداد ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس50فیصد سے40فیصد کرنے سے میرٹ پر آنے والے آرٹسٹ طلبہ کی بڑی تعداد متاثر ہوتی ہے۔
ادھر معلوم ہوا ہے کہ پاسنگ مارکس50سے کم کر کے40فیصد کرنے کی وجہ داخلہ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین اور فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر منصور کی ناتجربہ کاری تھی جب کہ گزشتہ اجلاس میں وائس چانسلر کو اس کے بارے میں تفصیلی بریف بھی نہیں کیا گیا تھا اور اس وقت چیئرمین داخلہ کمیٹی ڈاکٹر احمد قادری چین کے دورے پر گئے ہوئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment