ایمز ٹی وی(لاہور/تعلیم) پنجاب یونیورسٹی نے مہناز یوسف دختر محمد یوسف کو اپلائیڈ سائیکالوجی کے مضامین ان کے ذیابیطس کی قسم اور ۲ میں رنجیدگی، ذاتی احتیاط اور معیار زندگی کے نفسیاتی عوامل کے مو ضوع پر،عارفہ مہرین دختر محمد عاشق کو زوالوجی کے مضامین میں ان کے گلے کے سوزش کے محرکaureus staphylococcusکی روک تھام کرنے والی روایتی جڑی بوٹیوں کا تجزبہ گاہ اور اندرون جسم تجزیہ کے موضوع پر، آصف رحیم ولد رحیم بخش کو مائیکرو بائیولوجی ایند مالیکو لر جینیٹکس کے مضمون مین ان کے غیر حیاتیاتی دباﺅ کے زیر اثر رائزو بیکٹیریا کی پودوں کی نشونما بڑھانے کی صلاحیت کے موضوع پر،ام سلمہ دختر محمد اسلم کو اسلامک اسٹڈیز کے مضمون ان کے بر صغیر کے نامور مسلم مفکرین اخلاق اور ان کے اثرات کا جائزہ کے موضوع پر اور محمد سلمان ولد احمد بخش کو اسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے احناف کے نزدیک حدیث کے ردو قبول کو معیارات۔ تحقیقی مطالعہ کے موضوع پر،پی ایچ ڈی مقالی جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔