ھفتہ, 23 نومبر 2024


بی اے کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم ، سال اول ودوئم باہم،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔
جس کے مطابق بی اے سال اول اور سال دوئم کے امتحانی فارم 3800/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 6400/= روپے فیس کے ساتھ25 جنوری2018ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment