ھفتہ, 23 نومبر 2024


پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج

 

ایمزٹی وی(تعلیم/پنجاب)پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے واقعات پر طلبہ تنظیموں کے 15 نامزد کارکنان اور 100 نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان ہنگامہ آرائی پر 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں، پہلا مقدمہ چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر) عبید کی مدعیت میں درج کیا گیا جب کہ دوسرا مقدمہ ایس ایچ او نواکوٹ خواجہ حسن اور تیسرا مقدمہ ایس ایچ او ساندہ ملک تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر طلبہ تنظیموں کے 15 نامزد کارکنان اور 100 نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے بعد صورت حال معمول پر آگئی ہے تاہم واقعہ کے باعث طلبہ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے بعد مشتعل طلبہ نے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کرکے آگ لگا دی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment