ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ناظم امتحانات سالانہ، جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں بی اے، بی ایس سی، بی کام، بی ایس سی ہوم اکنامکس پارٹ دوم کے پیپرز جو کہ 18 جنوری کو ملتوی کیے گئے تھے، ان کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اسی طرح بی اے، بی ایس سی، بی کام، بی ایس سی ہوم اکنامکس پارٹ اول اور ایم اے (پریویس) کے پیپرز 28 دسمبر پر جن کالجز میں نہیں ہو سکے تھے، وہ بھی نئے شیڈیول میں شامل ہونگے۔ واضح کیا جاتا ہے کہ پارٹ اول و دوم کے رہے ہوئے تمام پیپرز کے شیڈیول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔