ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے زیرِ اہتمام نئے تعلیمی سال برائے2018 کے طلبا و طالبات کےلئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بطور مہمان خصوصی سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں آواز انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اصغر علی، ہیڈ آف فیکلٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان ، فراست رضوی ،شجاعت حسین سمیت ادارے کے دیگر اساتذہ بھی شریک تھے۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی احمد ملک کا طلبا و طالبا ت سے کہنا تھا کہ میڈیا میں سینئر اور جونیئر کے مواقع موجود نہیں ہیں یہاں جو محنت کرتا ہے وہ سینئر بن جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کے 65 سالوں میں وہ تعلیم نہیں دی جاتی تھی جو طلبا کا حق تھا وہ صرف ڈگری ہولڈرکہلاتے تھے جسکی وجہ شعبے سے وابسطہ عملی تعلیم و تربیت کا فقدان تھا۔ احمد ملک نے آواز انسٹیٹیوٹ کی عملی اور پیشہ وارانہ تعلیم و تر بیت کوبھی سراہا۔
ڈائریکٹر آف آواز انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر اصغر علی کا کہنا تھا اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور مطالعے کو برقرار رکھیں۔اس موقع پر انہوں نے آواز انسٹیٹیوٹ کے ویب چینل ایمز ٹی وی کے حوالے سے خصوصی رہنمائی کی اور ادارے کے نظم و ضبط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ادارے کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ساتذہ اکرام کا تعارف بھیکرایا۔
تقریب کے اختتام پر نئے آنے والے طلبا و طالبا ت نے آواز انسٹیٹیوٹ کا دورہ بھی کیا۔