ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)سندھ حکومت نے سندھ کی جامعات کے اساتذہ کے پی ایچ ڈی الاونس کو 10 ہزار سے بڑھا کر 25ہزار روپے کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن سیکشن افسر برائے جامعات پیر بخش جونیجو نے جاری کردیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا تاہم ایم فل اساتذہ کو نظر انداز کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے فپو اساکے مطالبات کی روشنی میں پی ایچ ڈی الائونس فوری طور پر 25ہزار روپے کرنے کی ہدایت کردی تھی لیکن ایم فل الاونس کی بات نہیں کی گئی تھی اس وقت ایم فل کو ڈھائی ہزار روپے ماہانہ دیئے جارہے ہیں
سندھ مدرسہ اسلام یونیورسٹی صوبے کی پہلی یونیورسٹی ہے جو پہلے ہی اپنے ایچ ڈی اساتذہ کو 25 ہزار روپے الاونس ادا کرتی ہے جب کہ ایم فل اساتذہ کو 10 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔