ھفتہ, 23 نومبر 2024


جامعہ کراچی نے امتحانات میں پوزیشن کے معاملے پر سنگین غلطی کو تسلیم کرلیا

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے پرائیویٹ سیاسیات 2016 کے امتحانات میں پوزیشن کے معاملے پر سنگین غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ایم اے پرائیویٹ کی نئی پوزیشن فہرست جاری کردی ہے اور پوزیشن کے حوالے سے طالب علم سید محمد فہد کا دعویٰ مان کر اسے پہلی پوزیشن کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے اس حوالے سے شعبہ امتحان کی قائم کردہ کمیٹی نے وائس چانسلر کو رپورٹ پیش کی تھی جس کی روشنی میں پوزیشن ہولڈر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیاہے
واضح رہے کہ جامعہ کراچی شعبہ امتحانات کی سنگین غلطی کے باعث ایم اے سیاسیات فائنل ایئر 2016کے نتائج میں اول پوزیشن حاصل کرنے والا طالبعلم کو پوزیشن سے محروم کردیا گیاتھا سید محمد فہد رول نمبر322032نے مجموعی طور پر673 نمبر حاصل کئے تھے تاہم شعبہ امتحانات نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار سید محمد فہد کو پوزیشن ہولڈر کی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا اور پہلی پوزیشن سویرہ یوسف647نمبر ، دوسری پوزیشن کوثر630نمبر اور تیسری پوزیشن،صبا لطیف 627نمبر کو دیدی اس طرح ،شعبہ امتحانات جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کی ناقص کارکردگی کے باعث ایم اے پرائیوٹ کے امتحانات میں سب سے زیادہ حاصل کرنے والا طالب علم شعبہ امتحانات کی غفلت پوزیشن کے حصول سے محروم ہوگیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment