ایمزٹی وی(تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستانی زبانوں پر انٹرنیشنل کانفرنس 16مارچ کو ہوگی زبان و ادب کے ذریعے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے اوپن یونیورسٹی کی یہ دوسری کانفرنس ہے ۔
ملکی و غیر ملکی ماہرین لسانیات اپنے مقالے پیش کرینگے ۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے ۔