ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرایس الطاف حسین نے جامعہ کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے شروع کی گئی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں خصوصاً اورکراچی شہر میں عموماً درخت لگانے کی انتہائی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ان کے ہمراہ رجسٹرار محمد افضال، ٹریثرار دانش احسان، ناظم امتحانات غیاث الدین احمد، رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشاق، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین، رکن سنڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، ،مشیر امور طلباء آصف رفیق ،آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر معز الدین واثق،جنرل سیکرٹری عطاء گورمانی،انچارج رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ سجاد حسین، رفیق میمن ،دانش علی، احسن امام اور ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔