ھفتہ, 23 نومبر 2024


کھیلوں کی سہولیات سے عاری تعلیمی ادارے

 

ایمز ٹی وی (راولپنڈی)اسکول سرکاری ہو یا پرائیویٹ اسکول،بچوں کے لیے کھیل کا میدان ایسی سہولت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا لیکن بند کمروں پر مشتمل اسلام آباد میں سینکڑوں نجی تعلیمی ادارے کھیل کے میدان کو کسی خاطر میں نہیں لاتے۔

کھیل کوئی نہ عمر بھرکھیلیں ہم جو کھیلیں تو پھر کدھر کھیلیں؟ شہراقتدار کے مہنگے نجی اسکولوں کی ٹپ ٹاپ کے تو کیا کہنے مگر اکثر کھیل کے میدان سے محروم ہین۔ کھیل کودکی عمر بند کمروں والے تعلیمی اداروں کی نذر ہونے لگی۔

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی عجب منطق ہے۔کسی بھی اسکول کے تعلیمی بورڈ سے الحاق کے لیے لائبریری اور لیب سمیت کھیل کا میدان بھی بنیادی شرط ہے۔کھیل کود بچوں کی جسمانی نشونما کے لیئے بہت ضروری ہے ، بڑے نجی تعلیمی اداروں میں کھیل کا میدان نہ ہونا محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment