ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین خالد شاہ نے کہا ہے کہ جون ، جولائی کی فیس نہ لینے کی بات محض افواہ ہے عدالت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں دیا اس حوالے سے غلط اور جھوٹی خبریں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، وکر رہے تھے۔
اس موقع پر ہیپی پیلس اسکول کے آصف خان، شاہین قسیم الدین، حسن قطب اور دیگر بھی موجود تھے۔ خالد شاہ نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس میں طے کیا ہے کہ کوئی بھی اسکول سالانہ چارجز اور ماہانہ ٹیوشن فیس کے علاوہ کوئی اور چارجز نہیں لے گا اس طرح بورڈ کے سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ کی مد میں کوئی فیس نہیں لے گا۔