ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ سندھ کے ناظم امتحانات (سمسٹر) محمد علی روشن پٹھان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ کے تعلیمی کانووکیشن 2016ء کے سلسلے میں رجسٹریشن کی تاریخ میں 17اگست تک توسیع کی گئی ہے۔
کانووکیشن میں ڈگری حاصل کرنے کے خواہشمنداہل امیدواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے سلسلے و دیگر معلومات کے لیے ناظم امتحانات (سیمسٹر) کے آفس میں قائم کیے گئے ”کانووکیشن سیل“ کے عملے سے رابطا کریں۔