ڈگری کے رانی ٹاؤن وارڈ نمبر7 میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول کے اردو سیکشن کی طالبات اور طلبہ گذشتہ تین ماہ سے کتابیں نہ ملنے کے باعث اپنا تدریسی عمل جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔ طلبہ کے والدین ریاض احمد ،عبدالجبار ، اکبر اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہماری بارہا شکایت کے باوجود بچوں کو کتابیں فراہم نہیں کی گئیں۔ جس کے باعث ہمارے بچے گذشتہ تین ماہ سے تعلیم سے محروم ہیں۔ لہذٰا انہوں نے تعلیم کے متعلقہ حکام بالا سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مسئلہ کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔