اتوار, 24 نومبر 2024


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

 

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے آرٹس ریگولر گروپ کے خصوصی امیدواروں، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے کے نتائج کا اعلان کردیا ہے
ناظم امتحانات نے بتایا کہ ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 22 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 11امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 50 فیصد رہا۔ کامیاب ہونے والے طالبعلموں میں ایک امیدوار اے گریڈ، 7 امیدوار بی گریڈاور 3امیدوارسی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
۔آرٹس ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 70 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 68 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 65امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 95.59فیصد رہا۔
ان امتحانات میں 23امیدواروں نے اے ون گریڈ، 30 نے اے گریڈ، 11نے بی گریڈ اور ایک نے سی گریڈمیں کامیابی حاصل کی۔ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 281امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 279امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 185امیدوارکامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 66.31 فیصد رہا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment