اتوار, 24 نومبر 2024


مدارس اور اسکولوں میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے کی منظوری

 

 

وفاقی کابینہ نے مدارس اور اسکولوں میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے اور وزیراعظم ہاؤس میں شعبہ قائم کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے اپنے 80 ارب کے صوابدیدی فنڈز بھی ختم کردیے ہیں جو پارلیمنٹ کے پاس واپس چلے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کیلئے بھی شفقت محمود کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جس میں ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ یہ ٹاسک فورس مدارس کے بچوں کیلئے بھی اقدامات کرے گی، ملک بھر میں مدارس اور اسکولوں کے لیے یکساں بنیادی نصاب تعلیم کو نافذ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے اسکولوں میں جسمانی سزاؤں پر پابندی کی منظوری دے دی اور نجی اسکولوں کی فیسوں کو مناسب سطح پر لایا جائے گا، بچوں کے بنیادی حقوق کیلئے بھی حکومت نے اقدامات کی منظوری دی ہے، زیادتی کے واقعات اور چائلڈ لیبر روکنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے، اسٹریٹس چائلڈز کیلئے ملک بھر میں یتیم خانے بنائے جائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment