ھفتہ, 23 نومبر 2024


انٹر کامرس کے نتئاج ناقص

 

کراچی :انٹربورڈ کے کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق 10 ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نتائج صفر فیصد رہے جبکہ 28 تعلیمی اداروں نے 10فیصد سے کم نتائج حاصل کیے ہیں۔ صفر فیصد نتائج حاصل کرنے والے تعلیمی اداروں میں ایم ٹی آئی ہائیر سیکنڈری اسکول، دی ایجوکیشن حب (انٹرمیڈیٹ)، ٹرومین اسکول سسٹم (انٹرمیڈیٹ)، گورنمنٹ گرلز ڈگری سائنس آرٹس کالج اورنگی ٹاﺅن سیکٹر ساڑھے گیارہ نمبر، حسینی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول ، گلستان شاہ عبداللطیف بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول، آرمی پبلک کالج ملیر کینٹ، Mysa پبلک ہائیر سیکنڈری سکول گڈاپ، ریکنرز کالج آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنس اور ڈاکٹر ضیاء الدین انٹرمیڈیٹ کالج شامل ہیں۔
جبکہ 10 فیصد سے کم نتائج حاصل کرنے والے تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیکٹر گیارہ اورنگی ٹاﺅن، گورنمنٹ ڈگری بوائز سائنس آرٹس کامرس کالج فائیو ایل نیو کراچی، ریحان انٹرمیڈیٹ کالج کورنگی نمبر 4، پاکستان شپ اونرزگورنمنٹ کالج، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج بلدیہ ٹاﺅن، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج پنجابی کلب کھارادر، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کے ایم سی اسٹور نشتر روڈ، شہید ذوالفقار علی بھٹو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سرجانی ٹاﺅن، گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز سیون ڈی ٹو نارتھ کراچی، جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج ملیر (ایوننگ)، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شاہنواز شار گوٹھ، گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج اورنگی ٹاﺅن، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر ایک، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سیکٹر 42 کورنگی ڈھائی نمبر، گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج لیاری، حاجی عبداللہ ہارون گورنمنٹ کالج (ایوننگ)، گورنمنٹ بوائز بابا ولایت علی شاہ ہائیر سیکنڈری اسکول، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج قائد آباد، گورنمنٹ ڈگری کالج کونکر ولیج گڈاپ، ایم ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج (ایوننگ) ، گورنمنٹ سٹی کالج (ایوننگ)، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج منگھوپیر کراچی شامل ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment