اتوار, 24 نومبر 2024


جامعہ این ای ڈی میں "یوم امام حسینؑ" پر سیمینار منعقد

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کنٹرولر اسٹوڈنٹ افئیرز کے زیرِ اہتمام مرکزی آڈیٹوریم میں "یومِ امامِ حسینؑ"منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں مولانا مبشر زیدی اور مولانا فیصل عزیزی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہروہ دن امامِ حسین ؑ کا دن ہے جب انسان طاغوتی قوتوں کے آگے سر اٹھا کر کھڑا ہوجائے، انکار کی وجہ، بیعتِ امام حسینؑ ایک فرد کی نہیں بلکہ دینِ خداکی بیعت شمارہوتی،جامعہ این ای ڈی کے زیرِ اہتمام ’’یومِ امامِ حسین‘‘ ؑ میں مقررین کا خطاب انکار کی وجہ، بیعتِ امام حسینؑ ایک فرد کی نہیں بلکہ دینِ خداکی بیعت شمارہوتی،حسین ؑ سیرتِ رسول ﷺکے نمائندہ تھے یہ قتلِ رسول اللہ ﷺکا قتل ہے ،ہروہ دن امامِ حسین ؑ کا دن ہے جب انسان طاغوتی قوتوں کے آگے سر اٹھا کر کھڑا ہوجائے،رسول اللہﷺنے اپنے بیٹے حسینؑ ؑکو معیار قرار دیا،اگر دنیا میں کہیں جگہ نہ ملی تب بھی میں یزید کی بیعت نہیں کروں گا،استقامتِ امام حسینؑ وحضرت زینب ؑ سے کربلا زندہ ہے
 
NED2
 
اہل سنت کے معروف عالم فیصل عزیزی نے کہا کہ دین میں ردوبدل کی جارہی تھی، اسی لیے یزید چاہتا تھا کہ امام عالی مقام اس کی بیعت اور توثیق کریں،گویا وہ نبیوں کی محنت پر وار کررہا تھالیکن حسینؑ ایک فرد نہیں نظریہ ہیں ، انہوں نے شہادت پیش کرکے مقتل کو مکتب میں تبدیل کیا اور اسلام کوزندہ و جاویدکردیا۔
مولانا مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ حسین ؑ ، معیارِ رسول ہیں،وہ دنیا میں آئے ضرور لیکن گئے نہیں،گویا تاقیامت اسلام کو بچانے والے سیدالشہدا زندہ ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھیے کہ کسی نے آپ کی نماز، آپ کے حجاب کو بچانے کے لیے اپنے گھرانے کے سر اور اپنی بہن کی چادر دی ہے۔
رئیس کلیہ سول وپیٹرولیم انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر میر شبرعلی نے مہمانانِ گرامی ، اساتذہ،طالبِ علموں بالخصوص شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی سمیت یومِ حسین ؑ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی رضاکارانہ خدمات کو سراہا۔ دستہ امامیہ کے صاحبِ بیاض احمد ناصری نے خدمتِ امامِ عالی مقامؑ میں نوحہ جب کہ مظہر کا ظمی نے سلامِ آخر پیش کیا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment