کراچی: اکینوبواکبانہ کی سینئیر پروفیسر آصفہ اتاکا نے کہا ہے کہ عید اللہ پاک کا خوبصورت تحفہ ہے اسے منانے اور مبارکباد دینے کے لئیے عید کارڈ دیتے ہیں۔ یہ ہماری خوبصورت روایت ہے اسے زندہ رہنا چاہیئے۔ انھون نے یہ بات ہمدرد پبلک اسکول ولیج اسکول کے زیر اہتمام مدینتہ الحکمہ میں منعقدہ 28 وین سالانہ عید کارڈ کے مقابلے کے موقعے پر کہی۔
عید کارڈ کے اس مقابلے میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد، ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، رجسٹرار پرویز میمن، اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خالد نسیم، ہمدرد پبلک اسکول میڈل سیکشن کی ہیڈ مسٹریس نبیلہ ماہین، جونئیر سیکشن کی پرنسپل مہرین مسعود، ملیج اسکول کے ہیڈ ماسٹر سلیم جتوئی، ججز آرٹسٹ شمسہ حسنی، سلیم رضا اور ہمدرد کے سابق ڈائریکٹر سید مسعود علی نے بھی شرکت کی۔