ھفتہ, 23 نومبر 2024


سندھ کی تمام جامعات کوان کی ضروریات کےمطابق ان کاحق دیاجائےگا

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ کی بڑی جامعات کو گرانٹ نہ ملنے پر کمیٹی کی سفارشات دوبارہ مرتب کرنے کی ہدایت پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر اجمل خا ن نے اظہارتشکرکیاہے۔
 
امید ہے کہ سندھ کی تمام جامعات کو ان کی ضروریات کے مطابق ان کا حق دیاجائے گا۔
 
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جامعات کے گرانٹ کی حالیہ سفارشات جس میں سندھ کی چاربڑی جامعات کی گرانٹ کا ذکر موجود نہیں تھا پر عدم اعتماد کا اظہارکرنے اور سمری روکنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کو اس لئے خوش آئند قراردیاکہ سندھ کی تمام جامعات کو ان کی ضروریات کے مطابق ان کا حق ملنا جامعات کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل ہوگا۔
 
واضح رہے کہ دنیا بھر میں سرکاری جامعات کے لئے گرانٹ کااجراء طلباوطالبات کی انرولمنٹ سے مشروط ہوتا ہے۔لہذا Base Allocation پر بڑی جامعات کے موقف کی تائید کرنے پر ہم وزیر اعلیٰ سندھ کے بیحد مشکور ہیں اور گرانٹ کی Formulated تقسیم جامعات کے ریسرچ کلچر کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔
 
ریسر چ کے فروغ اور بڑی جامعات کی حوصلہ افزائی سے ہی ہم پاکستان میں تعلیمی خلاء کو پر کرنے اور دنیا میں خود کو منوانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment