ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)کمشز کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے ذریعے اسکولوں کی مینجمنٹ بہتر بنانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس سے اسکولوں کی حالت بہتر ہوگی اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔کمشز نے کہا کہ اسکولوں کی حالت بہتر بنانے اور معیار تعلیم میں اضافے کے لیے اساتذہ،پرنسپلز اور محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کا کردار اہم ہے۔
فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کے اسکولوں میں ایس ایم سی فنڈ کے استعمال کو یقینی بنانے اور شفاف طریقہ اختیار کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے افسران متعلقہ افسران مل کر اقدامات کریں گے۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایم سی فنڈ کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹیوں کے باقائدہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے،فنڈکے استعمال کی کارکردگی رپورٹ اگلے اجلاس میں کمشز کراچی کو پیش کی جائے گی۔