Print this page

جامعہ این ای ڈی کےتحت اٹھائیسوں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد2019 کاانعقاد

کراچی : جامعہ این ای ڈی کے تحت اٹھائیسوں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد2019 کا انعقادکیاگیا
جلسہ تقسیم ِاسناد کی صدارت چانسلر/گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کی
چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے
 
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کاکہنا ہے کہ فخر ہونا چاہیے کہ آپ ننانوے برس سے انجینئرز تخلیق کرنے والی ملک کی مایہ ناز یونیورسٹی سے وابستہ رہے ، ہم اب تک پاکستان کی واحد جامعہ ہیں جہاں چینی زبان کی تعلیم لازمی ہے جوکہ مستقبل میں انجینئرز کے لیے انتہائی سودمند ہوگی
 
جلسہ تقسیم اسناد2019 میں 13طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سند سے نوازا گیا ،
27 طالبا و طالات میں گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے۔جامعہ این ای ڈی سے اس برس پاس آؤٹ گریجویٹس کی تعداد 2113 ، ماسٹرز کی تعداد 843 ہے ،
 
کانووکیشن 2019میں 2009 طالبِ علموں کو ڈگریوں سے نوازا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں