بدھ, 24 اپریل 2024


سرسیدیونیویورسٹی نےداخلوں کی تاریخ کااعلان کردیا

کراچی: سر سیّد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے ۔ بی ایس پروگرام میں داخلے کے لیے آن لائن رجحان ٹیسٹ22 جولائی سے 26 جولائی 2020ء تک ہو گا اور ایم ایس اور پی ایچ ڈی کا آن لائن رجحان ٹیسٹ 8/ اگست اور9 / اگست 2020ء کو ہوگا، جبکہ بی ایس انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا آن لائن رجحان ٹیسٹ 15 اور16 اگست2020ء کو لیا جائے گا.
داخلوں کے خواہشمند امیدوار 6 انجینئرنگ پروگرام الیکڑانک، کمپیوٹر، سول، بایومیڈیکل، ٹیلی کمیونیکیشن اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔ اسی طرح امیدواروں کو بی ایس پروگرام کے شعبوں میں داخلے کے مواقع حاصل ہیں جن میں آرکیٹیکچر، بزنس ایڈمنسٹریشن، سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی، الیکٹرانک انجینئرنگ ٹیکنالوجی، الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بائیوانفارمیٹکس، بائیومیڈیکل سائنس، کمپویٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، موبائل کمیونیکیشن اینڈ سیکوریٹی، میتھمیٹکس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ شامل ہیں ۔
 
اسی طرح سر سیّد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پوسٹ گریجویٹ پرگرام کے حوالے سے امیدوار بائیومیڈیکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹرانک انجینئرنگ، میتھمیٹکس اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے شعبوں میں ماسٹرز پروگرام میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے بائیومیڈیکل انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ اور الیکٹرانک انجینئرنگ کے شعبوں میں داخلے کے لئے درخواستیں دی جاسکتی ہیں ۔
 
امیدواروں کی سہولت کے لیے سرسید یونیورسٹی کا آن لائن ایڈمیشن پورٹل پوری طرح فعال ہے ۔ آن لائن داخلہ فارم بھرنے کے لیے ایڈمیشن پورٹل پر رہنمائی کے لیے درج ہدایات پر عمل کریں ۔ سرسید یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.ssuet.edu.pk اور admissions.ssuet.edu.pk پرسے داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔
 
داخلے اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر دیے جائیں گے جس میں میٹرک، انٹر میڈیٹ اور رجحان ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبروں کو اہمیت دی جائے گی ۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور سیلف فنانس کے امیدواروں کے اہلیت کی بنیاد پر محدود نشیستیں موجود ہیں ۔
داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرا نے کی آخری تاریخ 20 جولائی 2020ء ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment