ھفتہ, 23 نومبر 2024


ڈاکٹرمحمداجمل خان کوخراج تحسین پیش کرنےکےلئےسہہ روزہ ورچول بین الاقوامی کانفرنس منعقد

کراچی: جامعہ کراچی کے تحقیقاتی ادارے ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد اجمل خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک سہہ روزہ ورچول بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”ہیلوفائٹ پودوں کی ماحولیاتی فعلیات اور پائیدار استعمال“ کی افتتاحی تقریب انسٹی ٹیوٹ ہذا میں 06 اپریل 2021 ء کو صبح9:30 بجے منعقد ہوگی۔

مذکورہ کانفرنس کا مقصد شوریدہ زمینوں پر قدرتی طور پر پائے جانے والے نباتات یا ہیلوفائٹس پر ہونے والے تحقیق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔یہ نباتات ساحلی اور دیگر شوریدہ زمیوں پر کثرت سے پائے جاتے ہیں اور معاشی اور ماحولیاتی نقطہ نگاہ سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالیں گی جبکہ یونیسکو تھائی لینڈ کے قدرتی علوم کے سربراہ ڈاکٹر بینوبوئر خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔

کانفرنس میں پاکستان سمیت 9 ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔یہ کانفرنس مقامی سائنسدانوں،طلبہ اور دیگر متعلقہ حلقوں میں ہیلوفائٹس کے بطور غیر روایتی فصل استعمال کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment