Print this page

جامعہ اردونےسیمسٹرفیس جمع کرانےکی نئی تاریخیں مقررکردی

کراچی: جامعہ اردو نےداخلہ برائے2021کےجاری طاق سمسٹرفیس جمع کرانےکی تاریخ توسیع کردی.

جامعہ اردوکےجاری کردہ نئےاعلامیہ کےمطابق مارننگ وایوننگ پروگرام 2021کےبیچلرزاورماسٹرزپروگرام کےطلباوطالبات سیمسٹرفیس  31مئی تک بغیرلیٹ فیس کےآن لائن جمع کراسکتےہیں. 

اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیاہےکہ طلباوطالبات 5فیصد لیٹ فیس کےساتھ یکم جون سے 18جون جوکہ 10فیصدلیٹ فیس کے ساتھ21جون سے 30جون تک جمع کرائیں جاسکتےہیں. 

جامعہ میں داخلےپرملک میں جاری کووڈ 19کےبڑھتےہوئےکیسزکےپیش نظرطلبا وطالبات پر پابندی عائدہےاس لئےانہیں سیمسٹرفیس آن لائن جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے.  

پرنٹ یا ایمیل کریں