جمعرات, 25 اپریل 2024


سرسیدیونیورسٹی میں کوویڈ 19 ویکسین سینٹرقائم کردیاگیا

کراچی : سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں حکومتِ سندھ کے شعبہ صحت کے تعاون سے کوویڈ 19 ویکسین سینٹر قائم کردیا گیا ہے

جہاں پر جامعہ کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ سمیت طلباء و طالبات کو مفت ویکسین لگائی جائے گی ۔

سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے حکومت سندھ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کے تمام تدریسی و غیرتدریسی عملے سمیت طلباء و طالبات کے لیے یہ ایک بہت بڑی سہولت ہے کہ انہیں کیمپس کے اندر ہی مفت ویکسین لگائی جائے گی جس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ غلط تصورات اور خدشات کو نظرانداز کرتے ہوئے ہر فرد کو ویکسین لگوانی چاہئے ۔

رجسٹرار سید سرفراز علی نے یونیورسٹی میں ویکسین سینٹر قائم کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کے ویکسین سینٹر پر اب مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں طلباء وطالبات سمیت اساتذہ و دیگر ملازمین مفت ویکسین لگواسکتے ہیں اوریہ ویکسین سنیٹر کرونا کی وبا کے پھیلاءو کو روکنے میں کافی معاون ثابت ہوگا ۔

سرسید یونیورسٹی کے ڈین، ایسوسی ایٹ ڈین، ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ نے کیمپس میں ویکسین سینٹر قائم کرنے پر انتظامیہ کی بے حد تعریف کی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment