بدھ, 24 اپریل 2024


بی ایس سی اوربی اےریگولرکےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

کراچی: جامعہ کراچی نے بی ایس سی اور بی اے ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ 

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ایس سی اور بی اے ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 29 جولائی2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی ایس سی سال اول،دوئم کے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔بی اے سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 9700روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واؤچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment