Print this page

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ماسٹرزکےنئےطلباءکاخیرمقدم

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (اے آئی پی ایچ-جے ایس ایم یو) نے 6 ستمبر کو ماسٹر آف سائنس ان پبلک ہیلتھ (ایم ایس پی ایچ) کے نئے طلباء کے لئیے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام میں طلباء کو تعلیمی پروگرام کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے طلباء کو جے ایس ایم یو میں خوش آمدید کہا اور انھیں مشورہ دیا کہاگرچہ ، کووڈ -19 کی وبا کی وجہ سے ہم سب نے مشکلات کا سامنا کیا ہے ، لیکن اب آپ کو رکنا نہیں چاہیے. سیکھنے کے عمل میں مشغول ہوں، اور اسے اپنی طاقت بنائیں۔

انسٹیٹیوٹ کی چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نے نئے طلباء کو ایک ممتاز بیچ قرار دیا۔ انکے مطابق داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ درخواست دہندگان کی ریکارڈ تعداد سے منتخب ہوئے ہیں جو ان کے لیے واقعی اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ متنوع نقطہ نظر تلاش کرنے کی خواہش پیہم ہونی چاہیے، اور اپنے مقصد سے کبھی بھی غافل نہیں ہونا ہے۔

سیشن کی نظامت ڈاکٹر صائمہ عابد نے کی ، جبکہ AIPH کے فیکلٹی ممبران کا تعارف اور تقریب حلف برداری ڈاکٹر نگہت شاہ ، ڈائریکٹر SRGHC نے انجام دی۔

ڈاکٹر زعیمہ احمر اور ڈاکٹر نوشابہ خاتون نے ایم ایس پی ایچ پروگرام کے خاکے اور اے آئی پی ایچ کے قوانین اور پالیسیوں سے طالب علموں کو واقف کرایا ، اس کے بعد ڈاکٹر شیراز شیخ نے صحت عامہ میں تحقیق کے کردار پر وضاحت کی۔

ڈاکٹر اطہر میمن نے اپنے گریجویٹ تجربے کو اپنے خاندان اور ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اور ڈاکٹر بننے اور کمیونٹی کی خدمت کرنےکی اہمیت کو اجاگر کیا۔
آخر میں پروفیسر غزالہ عثمان نے طلباء کو یونیورسٹی کی پالیسیوں اور JSMU کے طلبہ کے ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی۔ سیشن شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور تمام مہمانوں اور طلباء کے لیے ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں