Print this page

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آبادکیمپس میں ریسرچ پروڈکٹویٹی ایوارڈکی تقریب منعقد

اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آبادکیمپس میں ریسرچ پروڈکٹویٹی ایوارڈکی تقریب کاانعقادکیا گیا۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران بہترین تحقیقی مقالہ جات لکھنے والے 150سے زائد پی ایچ ڈی اساتذہ میں سر ٹیفکیٹ اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کا انعقادآفس آف گریجویٹ سٹڈیز کی جانب سے کیا گیا۔

ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ کا مقصد کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے اساتذہ کی تعلیمی و تحقیقیw کاوشوں کو سراہنا ہے ۔

انہوں نے تمام اساتذہ کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ تحقیق میں اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اچھے مقالہ جات لکھیں کیونکہ بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اس کے بغیر مقابلہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کی انتظامیہ اساتذہ کو تحقیق کے لیے تمام طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ،مستقبل میں ہم اس یونیورسٹی کو ایک بین الاقوامی تحقیقی ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں