ایمزٹی وی (تعلیم )ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب نے اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کرنے کیلئے پاکستان ائیر فورس سے معاہدے اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے جس کے مطابق گورنمنٹ اسٹاف ٹریننگ کالج مری میں تربیتی سہولتوں کو مزیدبہتر اور نئے بھرتی کئے گئے 500اساتذہ کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ٹیوٹاحکام کو گورنمنٹ اسٹاف ٹریننگ کالج مری پاکستان ایئر فورس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ادارے کے انتظامی امور پانچ سال کیلئے ایئر فورس کے حوالے کر رہے ہیں ۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس ٹیوٹا کے حال ہی میں بھرتی کئے گئے 500 اساتذ ہ اور پرنسپلز کو ٹریننگ بھی فراہم کرے گی۔
پنجاب ایجوکیشن کا پاکستان ایئرفورس سے معاہدہ طے
Leave a comment