ایمزٹی وی (تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں سائنس وجنرل گروپ کے سالانہ عملی امتحانات 2016شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری نے بتایا کہ30اپریل 2016سے حیاتیات، فزکس،کیمیا ، کمپیوٹر اسٹیڈیز، فوڈ اور نیوٹریشن، ملبوسات، پارچہ بافی، بریل کے عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ 23اپریل سے امتحانی مراکز کا سامان بھی ایگزامینشن اسٹور بورڈ آفس سے جاری کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق23,24اپریل کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد ،جمشید ٹاﺅن، گلشن اقبال میں ہوں گے
صدر، لیاری، کیماڑی بلدیہ، سائٹ، اورنگی میں 25,26اپریل کو جبکہ 27,28اپریل کو ملیر، گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی حاصل کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاکBسے صبح ساڑھے9بجے سے شام 5بجے تک متعلقہ تاریخوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔