ھفتہ, 23 نومبر 2024


اوپن یونیورسٹی کا معذور طالبعلموں کے لئےخصوصی اعلان

ایمزٹی وی (تعلیم)اوپن یونیورسٹی نے "جسمانی معذور اور نابینا افراد"کے لئے مزید سہولتوں کا اعلان کردیا ہے ۔ خصوصی افراد کو میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے تمام پروگراموں میں مفت داخلے فراہم کئے جاتے ہیں اب ان معذور طلبہ کو درسی مواد لائبریری میں موجود "ای لرننگ ایکسیبلٹی سینٹر "کے ذریعے ارسال کیا جا ئیگا ۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے گزشتہ روز منصوبے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے نابینا افراد کو الیکٹرانک لائبریریوں تک رسائی فراہم کرنے کے لئے اپنی مزکری لائبریری میں " ای لرننگ ایکسیبلٹی سینٹر " قائم کردیا ہے جس کی بدولت انہیں بغیر اضافی چارجز کے ای کتابوں، تحقیقی مضامین، جرنلز اور مقالوں تک بھی رسائی حاصل ہو گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment