Friday, 29 November 2024


مقبوضہ کشمیر میں ساتویں روز بھی کشیدگی برقرار

ایمزٹی وی( انٹرنیشنل) حریت پسند کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ساتویں روز بھی کشیدگی برقرار رہی ۔ نہتے کشمیریوں کیخلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنیوالی بھارتی فوج خود خوف کا شکار ہو گئی ۔ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر کشمیروں کو نمازجمعہ سے روک دیا جبکہ شبیر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ وادی میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروسز تا حال بند ہیں جبکہ کرفیو بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ احتجاج کے خوف میں مبتلا قابض بھارتی فوج نے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا جبکہ مساجد کو جانے والے تمام راستے بھی سیل کر دئیے گئے ۔ حریت رہنماوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا اور شبیر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ادھراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ دفتر خارجہ نے بان کی مون کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔

Share this article

Leave a comment