ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ترکی کے شہر انقرہ اور استنبول میں فوجی بغاوت میں ہلاک ہونے شہریوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ترک صدر طیب اردوان اور سابق صدر عبداللہ گل نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ گولن گروپ کی فوجی بغاوت عوامی طاقت سے ناکام بنائی گئی۔ بغاوت میں ملوث باغی فوجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہر محکمے سے بغاوت ختم کرنے کا کام جاری رہے گا۔ دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے شہریوں کے جنازے میں وزیراعظم بن علی یلدرم نے شرکت کی اور فوجی بغاوت میں مرنے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ ترک وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ باغیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے اور اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں اعلیٰ فوجی افسران اور ججز شامل ہیں۔
ترکی: فوجی بغاوت میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی نماز جنازہ ادا
- 18/07/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1323 K2_VIEWS
Leave a comment