ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام اورانہیں تفویض کردہ خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی بحالی میں رینجرز نے کلیدی کردارادا کیا ہے لیکن سندھ حکومت نے رینجرز کو تفویض کردہ اختیارات میں توسیع کے معاملے پر ہر بار تاخیر کی، رینجرز کو اختیارات دینے میں تاخیر آپریشن کو متاثر کرے گی اور اس سے سول آرمڈ فورسز کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات ہوسکتے ہیں، اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردیں۔
دوسری جانب وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ رینجرز نے جانوں کی پروا کیے بغیر کراچی میں امن عامہ کی صورتحال بہتر بنائی لہذا رینجرز کی محنت اور کاوشوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے جب کہ رینجرز اختیارات کی توسیع پر وفاقی حکومت اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرت ی رہیں گی۔
کراچی آپریشن !وزیرداخلہ کاحکم نامہ آگیا
- 20/07/2016
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1435 K2_VIEWS
Leave a comment