Friday, 29 November 2024


کچھ لوگوں کو بہت زیادہ پسینہ کیوں آتا ہے

ایمزٹی وی(صحت)اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم دیگر افراد کے مقابلے میں آپ کے جسم پر زیادہ پانی بہہ رہا ہو تو یہ کافی برا لگتا ہے۔

مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور کیوں کچھ افراد کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے؟ اس کی وجہ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق کچھ یوں ہے۔

سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ پسینہ آتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ ورزش کرنے سے دور بھاگتے ہیں تو یہ بھی زیادہ پسینے کی وجہ بنتی ہے یعنی جسمانی سرگرمیوں میں مصروف رہنے والے افراد کو پسینہ کم آتا ہے۔

اسی طرح ایک وجہ یہ ہے کہ اگر آپ کا جسمانی وزن زیادہ ہو آپ کو زیادہ پسینے کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے ، جبکہ دنیا میں تین فیصد افراد Hyperhidrosis نامی عارضے کے شکار ہوتے ہیں یعنی انہیں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔

تاہم جیسا بتایا جاچکا ہے کہ پسینہ جسم کو ٹھنڈا کرنے والا قدرتی عمل ہے تو کچھ زیادہ پانی بہنا درحقیقت فکرمندی کی بات نہیں ہوتی۔ تو اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو فکر مند مت ہو یہ کسی قسم کی بیماری کی علامت نہیں اور آپ صحت مند ہی ہیں۔

Share this article

Leave a comment