Friday, 29 November 2024


پولیس نے وسیم اختر کا جسمانی ریمانڈ حاصیل کر لیا

ایمزٹی وی(کراچی) دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں شہر کے نامزد میئر وسیم اختر کو 25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق 2 مختلف مقدمات کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ پولیس حکام کی جانب سے وسیم اختر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے وسیم اختر کو 25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔وسیم اختر کے وکیل کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو سازش ہمارے خلاف ہو رہی ہے اس کا مقصد وسیم اختر کے میئر بننے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے اور اس معاملے میں کبھی الیکشن کمیشن بھی آلہ کار بن جاتا ہے لیکن ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مقدمات کا سامنا کریں گے۔واضح رہے کہ دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر پولیس نے وسیم اختر کو 19 جولائی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا تھا۔

Share this article

Leave a comment