Friday, 29 November 2024


دونوں ہاتھوں کی پیوندکاری کا کامیاب

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)برطانیہ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک شخص کے دونوں ہاتھوں کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔57 سالہ برطانوی شہری کرس کنگ کے دونوں ہاتھ ایک حادثے میں ہتھیلیوں تک کٹ گئے تھے اور صرف دونوں ہاتھوں میں انگوٹھے باقی رہ گئے تھے، کرس کو ایک شخص کے عطیہ کردہ ہاتھ لگائے۔ ہاتھوں کی پیوندکاری کے لیے آپریشن میں 12 گھنٹے سے زائد کا وقت لگا اوراس میں 8 بہترین سرجنوں نے حصہ لیا۔

اس آپریشن کے بعد کرس برطانیہ میں دونوں ہاتھوں کی پیوندکاری کرانے والے پہلے شخص ہیں جب کہ ان سے قبل ایک اور برطانوی کو کلائی تک صرف ایک ہاتھ لگایا گیا تھا۔ سرجری کے بعد ہوش میں آنے پر کرس کا کہنا تھا کہ زندگی میں اس سے بہتر کوئی اور شے نہیں ہے۔

Share this article

Leave a comment