Friday, 29 November 2024


وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے کیرئیر کا آغاز کب ہوا

ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور پارٹی کے صوبائی صدر سید قائم علی شاہ 3 مرتبہ وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لےکر کیا جس کے بعد انہوں نے 1960 میں پاکستان پیپلز پارٹی میں باقائدہ شمولیت اختیار کی اور 1970 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن جیتا جب کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں شاہ جی نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

جنرل ضیاالحق کے مارشل لا کے بعد جہاں پارٹی کا شیرازہ مکمل طور پر بکھرگیا اور بہت سے لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے وہیں قائم علی شاہ نے پارٹی سے مکمل وفاداری نبھائی ، 1988 میں جنرل ضیاالحق کی موت کے بعد جب بینظیر بھٹو اقتدار میں آئیں تو انہوں نے قائم علی شاہ کو پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا صدر بنایا اور انتخابات میں کامیابی کے بعد قائم علی شاہ نے پہلی بار سندھ کے 17 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ سندھ کو ہٹانے اور رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ 2008 کے عام انتخابات میں شاہ جی نے سندھ اسمبلی کا الیکشن جیتا اور دوسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا جب کہ 2013 کے عام انتخابات میں بھی قائم علی شاہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیت کر تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ بنے۔ سید قائم علی شاہ نے 7مرتبہ صوبائی اسمبلی جب کہ ایک ایک بار قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ صوبے میں نیا وزیراعلیٰ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share this article

Leave a comment