Friday, 29 November 2024


پاک بحریہ نے ’شمشیر VI‘‘ کا آغاز کردیا

  • ایمزٹی وی(کراچی)پاک بحریہ کی دو سال کے وقفے سے ہونیوالی جنگی مشق ’’شمشیر بحرVI‘‘ کا کراچی میں ہونیوالے افتتاحی سیشن کے بعد باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشق کے مقاصد اور اس میں زیر مشاہدہ تجربات پر روشنی ڈالی اور مشق کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر حالیہ خطرات میں سمندری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    اس موقع پرمہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے عسکری منصوبہ سازی کے عمل میں مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عہد حاضر کی دنیا میں پیچیدگی، خطرات اور شکوک و شبہات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا پاک چائنہ راہداری اور گوادر پورٹ کے قیام کے بعد پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشق کے دوران اس پہلو پر بھی غور کیا جائے گا۔ جبکہ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکااللہ سمیت مسلح افواج کے سینئر افسران اور بیوروکریٹس سمیت وفاقی وزارتوں کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجودتھے ۔

     
     
 
 
 

Share this article

Leave a comment