Friday, 29 November 2024


فنی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کو برٹش سر ٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ

ایمزٹی وی(تعلیم)نائیکون گروپ آف کالجز او رسکل ڈویلپمنٹ کونسل کےدرمیان معاہدہ طےہوگیا۔ معاہدے کےمطابق نائیکون گروپ آف کالجز او رسکل ڈویلپمنٹ کونسل نے فنی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کو برٹش سر ٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ بچے بیرون ممالک روزگار حاصل کر سکیں نائیکون گروپ کی جانب سے عزیز فاطمہ ناز جبکہ اسکل ڈویلپمنٹ کی طرف سے چیئر مین خالد رحمان نے دستخط کئے ۔

 

عزیز فاطمہ ناز کا کہنا تھا کہ بچوں کو برٹش سر ٹیفکیٹ دئیے جا ئیں گے جن کی بدولت یہ سو سے زائد ممالک میں روزگار حاصل کر سکیں گے ، ان سر ٹیفکیٹس کی تصدیق برٹش کونسل اور وزارت خارجہ سے بھی کرائی جا سکتی ہے

Share this article

Leave a comment