Friday, 29 November 2024


مفت ونڈوزکرنے والوں کیلئے بُری خبر

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)اگر مائیکروسافٹ کی جانب سے اَپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن آپ کو ونڈوز 10 انسٹال کرنے پر تیار نہیں کرسکا تو جان لیں کہ اس آپریٹنگ سسٹم کو مفت ڈاﺅن لوڈ کرنے کی سہولت ختم ہو گئی ہے۔ جی ہاں اگر آپ نے اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز 10 کی مفت اَپ گریڈیشن کا آپشن استعمال نہیں کیا تو یہ موقع صرف 29 جولائی تک موجود ہے اس کے بعد اس پر پیسے خرچ ہوں گے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق اس کے نئے کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم کی مفت اَپ گریڈیشن کے لیے 29 جولائی 2016 مقرر کی گئی، یعنی اس سسٹم کو متعارف کرائے جانے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر۔ 29 جولائی کے بعد مفت اَپ ڈیٹ ختم ہوجائے گی اور صارفین کو ونڈوز 10 اَپ گریڈ کرنے کے لیے 119 ڈالرز (12456 روپے) خرچ کرنا پڑسکتے ہیں۔

ونڈوز 10 کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر مائیکروسافٹ کی جانب سے اس میں اَپ ڈیٹس بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ گزشتہ سال مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 کو متعارف کرایا تھا اور پہلی بار یہ آپریٹننگ سسٹم ایک سال تک مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ونڈوز 8.1 اور 7 کے صارفین کو بھی اس مفت اپ گریڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھانےکا موقع دیا گیا۔ مائیکروسافٹ کا یہ طریقہ کار کافی کارآمد ثابت ہوا اور کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں 35 کروڑ ڈیوائسز پر یہ آپریٹنگ سسٹم کام کررہا ہے۔

ماہرین بھی مائیکروسافٹ کے اس آپریٹنگ سسٹم کو کافی بہتر قرار دیتے ہیں اور اس میں بتدریج مسلسل بہتری آرہی ہے۔

Share this article

Leave a comment