Friday, 29 November 2024


چند روز میں بدنما کیلوں سے نجات

ایمزٹی وی(صحت)جلد پر سیاہ کیلیں آپ کے حسن کو گہنا دیتی ہیں اور اچھا خاصا چہرہ بھی بیمار دکھائی دیتا ہے لیکن اب ایک سادہ گھریلو نسخے سے آپ صرف چند روز میں بدنما کیلوں سے نجات پاسکتے ہیں۔ کیلیں چہرے، کمر اور کان کے اندر نمایاں ہوتی ہیں کیونکہ یہاں پسینہ پیدا کرنے والے غدود موجود ہوتے ہیں۔ جلد پر بار بار سیاہ کیلیں نمودار ہونے کی ایک اہم وجوہ میں ناقص غذا، تیل دار جلد، بند غدود اور مسام ہوسکتے ہیں۔

چہرے کے مسام جب اضافی تیل اورجلد کے مردہ سیلز سے اٹ جاتے ہیں تو سیاہ کیلیں پیدا ہوتی ہیں۔ چہرے پر سفید کیل اور سیاہ کیل کے درمیان فرق مسام کے کھلنے اور بند ہونے کا ہے۔ جب مسام کھلا ہو تو چکنائی اور جلد کے خلیات آکسیڈائز ہوجاتے ہیں اور سیاہ رنگت اختیار کرلیتے ہیں۔

بلیک ہیڈز گردوغبار سے وجود میں نہیں آتے اس لیے دیوانوں کی طرح اپنی نازک جلد کریدنے سے گریز کریں۔ اس سے جلد مزید خشک اور کھردری ہوجائے گی اور مزید تیل پیدا ہوجائے گا۔ بلیک ہیڈز کو گھریلو نسخوں سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

رس بھرا آدھا لیموں اور شہد شہد کے قطرے لیموں کی کھلی ہوئی سطح پر ٹپکائیں اور دھیرے دھیرے اپنے چہرے پر ملیں۔ جہاں کیلیں ہیں وہاں خصوصاً اچھی طرح رگڑیں اور اس کے بعد جلد کو 5 سے 7 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ آپ کو فوری فرق محسوس ہوگا۔ اس کے بعد آپ کی جلد بہت نرم اور چمکدار محسوس ہوگی کیونکہ یہ مرکب ایک طرح کا موسچرائزر بھی ہے۔

لیموں اور شہد کا عمل لیموں میں تیزابی خواص ہوتے ہیں جو چہرے سے مردہ جلد نکالنے میں نئی جلد کی افزائش میں مدد دیتے ہیں۔ اس سے چہرہ صاف و شفاف ہوجاتا ہے اور بلیک ہیڈز کم ہونے لگتے ہیں۔ قدرتی اینٹی بایوٹکس ہے اور جلد کے مساموں سے گردوغبارصاف کرتا ہے۔ شہد جلد کو ہائیڈریشن فراہم کرکے چہرے کو صاف رکھتا ہے۔ اگر آپ ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ اس نسخے کو آزمائیں تو چہرہ کیلوں سے پاک ہوجائے گا۔

Share this article

Leave a comment