Friday, 29 November 2024


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام بند کرنے کا حکم دے دیا

ایمزٹی وی(کراچی) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام بند کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایم ڈی اے نے 12 ہزار ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر الاٹ کی، 5 ہزار 786 ایکڑ زمین پر کام فوری بند کردیا جائے۔

وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بحریہ ٹاؤن کو زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کی گئی۔ عدالت عظمیٰ نے 5 ہزار 786 ایکڑ زمین پر فوری کام بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں واضح کردیا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھی متنازع اراضی پر کسی قسم کا لین دین نہیں کرسکتی۔ عدالت عظمیٰ نے نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کیلئے ماہ کا وقت دے دیا ساتھ

ہی یہ ہدایت بھی کردی کہ گوگل ارتھ میپ بناکر جعلسازوں کے نام بے نقاب کرے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ حکومت کو بھی حکم دیا کہ ایم ڈی اے مزید کوئی زمین بحریہ ٹاؤن کو منتقل نہ کرے

Share this article

Leave a comment