Saturday, 30 November 2024


بیرونِ ملک پاکستان بدنام؟؟ آخر وجہ سامنے آگئی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے ٹرانسپلانٹیشن وسائٹی آف پاکستان کے صدرڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے خط پرملک میں انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری کا ازخودنوٹس لے کر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیاہے۔

پنجاب حکومت نے عبوری رپورٹ میں کہاہے کہ جن اسپتالوں کے خلاف شکایت آئی ہے ان میں سے ایک رجسٹرڈہے اورایک کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے چیف جسٹس کے نام خط میں السیداسپتال راولپنڈی اور گجرات کے ایک اسپتال کے بارے میں بیرون ملک سے ملنی والی شکایات کاحوالہ دیا تھا اورکہاتھا کہ انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری سے بیرون ملک پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔

انھوں نے خط کے ساتھ انسانی اعضاکی پیوندکاری میں غریب مریضوں کے تحفظ کے عالمی ڈیکلریشن آف استنبول کسٹوڈین گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرانسز ڈلمنواور انٹرنیشنل ٹرانسپلانٹیشن سوسائٹی کے سابق صدرجرمی چپ مین کی ای میلزبھی چیف جسٹس کوبھجوائی ہیں۔

Share this article

Leave a comment